Life changing motivational Quotes speech(Urdu and English) 

Eating grief and eating grief.

 There will not be a person in the world who will not face any sorrow, pain, trouble or difficulty. He may be a king, a pauper, a child may be very young. Every person must go through some kind of grief.




 Sadness, says Dana, is as important as happiness. Nothing in the world is without a joint.




 We all go through grief...❗


 But every grief survivor is different.



 💡 There is one who is consumed by grief

 💡 One is one who eats sorrow…



 🧨 Most of them are eaten by grief. There are very few people who eat grief, they are brave, patient, shocking and courageous people.




 🕯️ It can also be those who say that what was meant to be is done, now look forward. Even those who accept the presence of pain and suffering. They accept the fact that suffering has come, trouble has come, no more making it a quagmire to drown in.




 🎗️These people adopt the attribute of perfection...




 🧩 _If we remember our childhood, Allah's system starts training us from then that we have to be strong but our environment, our family or we ourselves become weak.




 🪔 When our favorite toy breaks we cry, little are we taught that broken things are not bad. Don't worry it will get better.




 🧰Our family doesn't have enough time to experience putting broken things back together, that's how one learns that fixing is a part of life. Don't throw away every broken thing.


 As children we cling to everything. But we don't get it all,


 🏊‍♂️ But we are rarely taught how to react.


 👍🏻 That not everything has to happen in life.


 If this thing is not found today, it will be found in the future.


 🤌If this thing is with such and such a child, then it doesn't matter, tomorrow you too will be blessed. Be patient, pray, try.




 🔅 Then we grow up and despite all the hard work we fail or despite topping we don't get admission in the desired college. Then, if you go further, your dreams are broken, people leave you, you get cheated on, you are stabbed in the back, your relationships are taken away, you get sick, you leave the world dear, etc.




 💔 _ Not getting a job, not getting married, breaking up a marriage, lack of sustenance, illness, grief of children... Now when you look back, all the sorrows seem very trivial, you don't remember how much you cried over a toy. _




 This cycle goes with everyone, but the successful ones emerge from this cycle who eat sorrow, but save themselves from the hands of sorrow. They go on, it is better to go on.




  📍 You may be going through the pain of a marriage breakup, it's normal to feel pain, but dwelling on it forever will make your life abnormal.




 🤏 Maybe you are going through financial hardship, disloyalty of relatives, deception, some painful illness, now it is grief…try not to let this grief consume you…be brave…pray …be encouraged …eat that grief




 Don't let it become a quagmire...


 Come out of it...



غم کھانا اور غم کو کھا جانا۔

دنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں ہو گا جسے کوئی غم تکلیف پریشانی یا مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔ وہ بادشاہ ہو، فقیر ہو، بچہ بڑا جوان ہو۔ ہر انسان کسی نہ کسی غم تکلیف سے ضرور گزرتا ہے۔


دانا کہتے ہیں کہ غم بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنی خوشی۔ دنیا میں کوئی شے جوڑ کے بغیر نہیں ہے۔


ہم سب غم تکلیف سے گزرتے ہیں …❗

لیکن ہر غم سے گزرنے والا مختلف ہوتا ہے۔


💡 ایک ہوتا ہے جسے غم کھا جاتا ہے
💡 ایک وہ ہوتا ہے جو غم کو کھا جاتا ہے…


🧨اکثریت کوغم کھا جاتا ہے۔ بہت کم لو گ ایسے ہوتے ہیں جو غم کو کھا جاتے ہیں، یہ بہادر، صابر، شاکر اور بڑی ہمت والے لوگ ہوتے ہیں۔ 


🕯️ یہ وہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو کہتے ہیں کہ جو ہونا تھا ہو گیا، اب آگے دیکھو۔ وہ بھی جو تکلیف اور پریشانی کی موجودگی کو قبول کرتے ہیں۔ یہ اس حقیقت کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ دکھ مل گیا، پریشانی آگئی، اب اسے دلدل نہیں بنانا کہ اس میں دھنس کر غرق ہو جائیں۔


🎗️یہ لوگ کمال کا وصف اپنا لیتے ہیں …


🧩 _اگر ہم اپنے بچپن کو یاد کریں تو اللہ کا نظام ہمیں تب سے ہی ٹریننگ دینا شروع کر دیتا ہے کہ ہمیں اسٹرونگ بننا ہے لیکن ہمارا ماحول، ہماری فیملی یا ہم خود کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔


🪔 ہمارا پسندیدہ کھلونا ٹوٹ جاتا ہے ہم روتے ہیں، ہمیں بہت کم سکھایا جاتا ہے کہ ٹوٹی ہوئی چیزیں بھی بری نہیں ہوتیں۔ غم نہ کرو اس سے بہتر ملے گا۔


🧰ہماری فیملی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ٹوٹی ہوئی چیزوں کو جوڑ نے کا تجربہ کر کے دکھائیں، ایسے ہی انسان یہ سبق سیکھ جاتا ہے کہ تو ڑ جوڑ زندگی کا حصہ ہے۔ ہر ٹوٹی چیز کو اٹھا کر پھینک نہیں دینا۔ 

بچپن میں ہم ہر چیز کی طرف لپکتے ہیں۔ لیکن ہمیں سب نہیں ملتا،

🏊‍♂️ لیکن ہمیں یہ بہت کم سکھایا جاتا ہے کہ کیسے ری ایکٹ کرنا ہے۔

👍🏻 کہ ہر چیز کا زندگی میں ہونا ضروری نہیں ہے۔

👈کہ آج اگر یہ چیز نہیں ملی تو آئندہ مل جائے گی۔

🤌اگر یہ چیز فلاں بچے کے پاس ہے تو کوئی بات نہیں، آئندہ کل تمہیں بھی ضرور نواز دیا جائے گا۔صبر کرو، دعا کرو، کوشش کرو۔۔۔


🔅 پھر ہم بڑے ہوتے جاتے ہیں تو ساری محنت کے باوجود فیل ہو جاتے ہیں یا ٹاپ کرنے کے باوجود مطلوبہ کالج میں ایڈمیشن نہیں ملتا۔ پھر اور آگے جاتے ہیں تو خواب ٹوٹتے ہیں،لوگ چھوڑ جاتے ہیں، دھوکے ملتے ہیں، پیٹھ میں خنجر گھونپ دیے جاتے ہیں، رشتے چھن جاتے ہیں، بیماری آجاتی ہے، عزیز دنیا چھوڑ جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔


💔 _جاب کا نہ ملنا، شادی کا نہ ہونا، شادی کا ٹوٹ جانا، رزق کی تنگی، بیماری، اولاد کا غم……اب پیچھے پلٹ کر دیکھتے ہیں تو سارے غم بہت معمولی لگتے ہیں، ایک کھلونے پر کتنا روئے تھے یاد نہیں رہتا۔_


یہ سائیکل سب کے ساتھ چلتا ہے، لیکن اس سائیکل سے کامیاب ہو کر وہ نکلتے ہیں جو غم کو کھا جاتے ہیں، لیکن خود کو غم کے ہاتھوں سے بچا لیتے ہیں۔ وہ آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں، آگے بڑھ جانا افضل ہے۔


 📍 ہو سکتا ہے کہ آپ شادی کے ٹوٹ جانے کے کرب سے گزر رہے ہوں، تکلیف محسوس کرنا نارمل ہے، لیکن ہمیشہ اس تکلیف میں رہنا آپ کی زندگی ابنارمل کر دے گا۔


🤏 ہو سکتا ہے کہ آپ معاشی تنگی، رشتے داروں کی بے اعتنائی، دھوکے فریب، کسی تکلیف دہ بیماری سے گزر رہے ہوں، اب یہ غم ہے……کوشش کریں کہ یہ والا غم آپ کو کھا نہ جائے…ہمت کریں …دعا کریں …حوصلہ پیدا کریں …اس غم کو کھا جائیں


🌀اسے دلدل نہ بننے دیں ……      

🔝اس میں سے نکل آئیں ……